Tuesday, 30 April 2013

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی یوم شہدا کے موقع پر تقریب سے خطاب


 آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے انتخابات گیارہ مئی کو ہوں گے،صرف اہلیت ،ایمانداری اور اہلیت کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کریں اگر ووٹ کا صحیح استعمال کیا تو آمریت کا خوف ختم ہوگا،جمہوریت اور آمریت کا کھیل سزا اور جزا سے نہیں عوامی شعور سے ختم ہوگا ، 11مئی کو پاکستان میں نئے دور کا آغازہوگا ،بیرونی دشمن دہشتگردی کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو صرف فوج کی جنگ سمجھنا انتشار کی طرف لے جائے گا اور پاکستان مزید انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ،عوام نے کبھی سوال نہیں اٹھایا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری جنگ ہے۔ جی ایچ کیو میں یوم شہدا ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ضروری ہے کہ مایوسی کو اپنے ذہنوں پر طاری نہ ہونے دیا جائے ،پاک فوج کی کوششیں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہوں گی جمہوریت کی کامیابی عوام کی خوشحالی سے منسلک ہے ،انتخابات سے ملک میں جمہوریت اور آمریت کی آنکھ مچولی ختم ہوگی ،ہم سب کو نتخابی ذمہ داریوں سے کوتاہی نہیں برتنی چاہئے ،دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے دشواریوں کے باوجود ہمارا حوصلہ بلند ہے دشمن کو شکست فاش دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں مسائل کے حل کیلئے قومی سوچ کا ادراک بھی ضروری ہے اگر تعصبات چھوڑ دئے و پھر آمریت کا خوف نہیں رہے گا ۔ آرمی چیف نے کہا کہدہشتگردی کیخلاف جنگ کے مقاصد پر اب بحث نہیں ہونی چاہئے کیونکہ دہشتگردی کا ناسور ابتک ہزاروں افراد کی جان لے چکا ہے کوئی گروہ اپنے نظریات کو مسلط کرنے کیلئے ہتھیار اٹھائے تو اس کے خلاف کارروائی کسی کی نہیں ہماری جنگ ہے، جتنی بھی قربانیاں درکار ہوں ہمارا حوصلہ لازوال ہے اللہ کی خوشنودی اور قوم کی دعائیں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،افواج پاکستان کی وجہ سے قومی پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا اور بالآخر افواج پاکستان سرخرو ہونگی ۔جنرل کیانی نے کہا کہ آج کا دن شہیدوں،غازیوں اور مجاہدوں کے نام ہے گیاری کے125شہدا کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کردئے گئے جبکہ تمام جسد خاکی کی تلاش تک گیاری میں آپریشن جاری رہے گا ۔

چیو نگم چبائیں، کام نمٹائیں


اگر آپ اپنے کام پر توجہ مرکوز نہیں کر رہے اور دماغ بار بار بھٹک رہا ہے تو چیو نگم چبائیں ،آپ بہت جلد اپنا کام مکمل کر لیں گے۔حالیہ تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ چیونگم چبا نے سے توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اورآپ زیادہ دیر تک کسی کام پر دھیان لگا سکتے ہیں۔کارڈیف یو نیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ چیونگم چبا نے سے دماغ کے کئی حصے متحرک ہو جا تے ہیں جن کی وجہ سے توجہ طلب کاموں کو زیادہ بہتر انداز میں انجام دینا ممکن ہو تا ہے۔ تحقیق کے دوران 38افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور انہیں آڈیو ٹاسک دیا گیاجس میں کچھ نمبروں کو سننا تھا اور اسے غیر ترتیب اعداد کی صورت یاد رکھنا تھا ۔جس گروپ نے چیونگم چبا تے ہوئے اپنا ٹاسک انجام دیا اس نے زیادہ توجہ اور بہتری سے کام کیا ۔

خراٹے لینے والے ،نیند کے بعد بھی تھکاوٹ کا شکار




لند ن : ماہرین کے مطابق نیند میں خراٹے لینے کی وجہ آکسیجن کا صحیح طریقے سے جسم میں داخل نہ ہونا ہے،جس سے جبڑے ، حلق ، زبان کے عضلات انتہائی پرسکون ہوجاتے ہیں۔کچھ لوگ خراٹوں کو معمولی بات سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں کیونکہ خراٹوں کے باعث 8 گھنٹے سونے کے باوجود آپ تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں۔

انگلی میں پوراآجانے والا کیمرہ




جا پانی سائنسدان ایک ایسی انو کھی ایجا د سا منے لے آئے ہیں جو انگلی کے پورے پر پہنے جانے کے بعد انسانی ہا تھ کو کیمرے میں بدل سکتی ہے۔ Ubi Cameraنا می اس مختصر سی مشین کو انگلی پر پہننے کے بعدہا تھ کی انگلیا ں کیمرے کے لینس کا کا م سر انجا م دیں گی جنہیں قریب یا دور کر نے سے تصویر زوم اِن اور زوم آو ¿ٹ ہو جا ئے گی۔ اس دلچسپ ایجا د کی بدو لت تصویر کھینچنے کے لیے نہ تو اس میں اسکر ین کی ضر ور ت ہے اور نہ ہی کیمر ے کے لینس سے آنکھ لگا نے کی بس Ubi Camera کو اپنی انگلی پر لگا ئیں ، اپنے ہا تھوں سے فریم بنا کر بٹن دبا ئیں ا ور تصویر کھینچ لیں۔


امریکی اور برطانوی فیس بک سے اکتانے لگے


لندن : سب سے بڑا سوشل میڈیا فیس بک کی برطانیہ اور امریکہ میں مانگ کم ہونے لگی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں 14لاکھ برطانوی افراد نے فیس بک پر اپنے آئی ڈی ختم کر دیئے ہیںجو ملک کا4.5فیصد ہیں جبکہ گزشتہ 9ماہ میں امریکہ مےں90لاکھ اور برطانیہ میں 20لاکھ افراد نے فیس بک کا استعمال ختم کرکے دیگر سوشل میڈیا کی سائٹس کا استعمال شروع کردیا ہے،فیس بک چھوڑنے والے افراد نے کہا ہے کہ اس سائٹس پر ہم اپنی مرضی سے دوستوں میں اضافہ نہیں کرسکتا،تعداد کو ایک حد تک جاکر ختم کر دیا جاتا ہے جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزدور کا دن



لوگ تو یکم مئ کےچھٹی کا مزا لیں گے لیکن مزدور تو یہی دعا کر رہا ہوگا کہ یا اللە اس دن بھی میری 
.دیہاڑی لگ جاۓ




Finally, hope end. (30 Apr 13)




سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے لیے کوشش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے.
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینا ان کا بنیادی آئینی حق ہے۔ عدالت کا مشاہدہ ہے کہ آئندہ انتخابات میں سمندرپار پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کی جاسکتی ہے،الیکشن کمیشن سمندر پارپاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ کی سہولت دینے کی کوشش کرے۔