Tuesday, 30 April 2013

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی یوم شہدا کے موقع پر تقریب سے خطاب


 آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے انتخابات گیارہ مئی کو ہوں گے،صرف اہلیت ،ایمانداری اور اہلیت کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کریں اگر ووٹ کا صحیح استعمال کیا تو آمریت کا خوف ختم ہوگا،جمہوریت اور آمریت کا کھیل سزا اور جزا سے نہیں عوامی شعور سے ختم ہوگا ، 11مئی کو پاکستان میں نئے دور کا آغازہوگا ،بیرونی دشمن دہشتگردی کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو صرف فوج کی جنگ سمجھنا انتشار کی طرف لے جائے گا اور پاکستان مزید انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ،عوام نے کبھی سوال نہیں اٹھایا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری جنگ ہے۔ جی ایچ کیو میں یوم شہدا ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ضروری ہے کہ مایوسی کو اپنے ذہنوں پر طاری نہ ہونے دیا جائے ،پاک فوج کی کوششیں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہوں گی جمہوریت کی کامیابی عوام کی خوشحالی سے منسلک ہے ،انتخابات سے ملک میں جمہوریت اور آمریت کی آنکھ مچولی ختم ہوگی ،ہم سب کو نتخابی ذمہ داریوں سے کوتاہی نہیں برتنی چاہئے ،دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے دشواریوں کے باوجود ہمارا حوصلہ بلند ہے دشمن کو شکست فاش دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں مسائل کے حل کیلئے قومی سوچ کا ادراک بھی ضروری ہے اگر تعصبات چھوڑ دئے و پھر آمریت کا خوف نہیں رہے گا ۔ آرمی چیف نے کہا کہدہشتگردی کیخلاف جنگ کے مقاصد پر اب بحث نہیں ہونی چاہئے کیونکہ دہشتگردی کا ناسور ابتک ہزاروں افراد کی جان لے چکا ہے کوئی گروہ اپنے نظریات کو مسلط کرنے کیلئے ہتھیار اٹھائے تو اس کے خلاف کارروائی کسی کی نہیں ہماری جنگ ہے، جتنی بھی قربانیاں درکار ہوں ہمارا حوصلہ لازوال ہے اللہ کی خوشنودی اور قوم کی دعائیں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،افواج پاکستان کی وجہ سے قومی پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا اور بالآخر افواج پاکستان سرخرو ہونگی ۔جنرل کیانی نے کہا کہ آج کا دن شہیدوں،غازیوں اور مجاہدوں کے نام ہے گیاری کے125شہدا کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کردئے گئے جبکہ تمام جسد خاکی کی تلاش تک گیاری میں آپریشن جاری رہے گا ۔

No comments:

Post a Comment