Wednesday 29 May 2013

SOME OLD PC ADS OF COMPUTERS.



Many people today either are too young to have ever seen some early pc’s or have forgotten what they looked like and how much they cost. Today we complain about the cost of a laptop running 2Ghz with 4GB ram for a cost of $ 400.00, however it wasn’t that long ago that laptops and pc’s were priced quite a bit higher. Here are 30 Old PC ads that will make you laugh and possibly appreciate what you have today.


10MB Drive for $ 3398.00
Today you can get a 1TB drive for $ 85.00
1TB is about 100,000 times larger than 10MB



Here are two disk systems, 80MB for $ 12K and 300MB for $ 20K
Today you can get a DVD that holds 4Gig for $ .75 each
A 4GB DVD is about 14 times larger than a 300MB Disk


Here is a 16K RAM Memory Card, $ 495.00
Today you can get 4GB RAM for $ 99.00
4GB Ram is about 256,000 times larger than 16K



This early PC is offering dual floppy drives and 128K of RAM
Today PC’s have between 2 to 4 GB RAM
4GB RAM is about 32,000 times larger than 128K


Yes this was my first video game system. Yes those are the joy sticks.
Todays game systems are far more advances in graphics, controlers, etc.


Here is another early laptop, this one can expand up to 640KB RAM
Today laptops have 2 to 4 Gig of memory
4GB is about 6,000 times larger than 640KB


Checkout this Amiga, promoting the quality of graphics it can produce.


Apple does it again, 5Mhz with 1MB RAM
Today PCs are 3Ghz with 4GB RAM
3Ghz is 600 times faster and 4GB RAM is 4000 times larger than 1MB RAM


This ATARI Computer has 48K or RAM and offers 128 colors
Today PC’s have 4GB RAM and offer 32 Bit color which is 4.2 billion colors


The TRS-80 was produced in the late 70’s and early 80’s with 1.7Mhz processor and 4KB RAM
Today PCs are 3Ghz with 4GB RAM
3Ghz is 1700 times faster and 4GB RAM is 1 Million times larger than 4KB RAM


This early pc offered a 13″ screen for just $ 3300.00

The price is coming down, this pc offeres 4KB RAM for only $ 249.00


The ACE1000 offers 64KRAM and includes upper and lower case keys, plus num lock
Today pc’s offer 4GB RAM and all include shift keys plus num lock
4GB is about 6,000 times larger than 640KB


Get up and running right with this PC, offering 4K RAM and a cassette player
I’m not sure you can even buy cassette’s anymore


This was the latest and greatest in laptop design
How would you like to carry that around during school


The TRS-80 was produced in the late 70’s and early 80’s with 1.7Mhz processor and 4KB RAM
Today PCs are 3Ghz with 4GB RAM
3Ghz is 1700 times faster and 4GB RAM is 1 Million times larger than 4KB RAM


How about another 10MB Hard Drive for $ 3,495.00
Today you can get a 1TB drive for $ 85.00
1TB is about 100,000 times larger than 10MB


One of Mac’s early computers, offeres 32 Bit Processor


Here’s a 15MB Hard Drive for $ 2,495.00, the price is coming down
Today you can get a 1TB drive for $ 85.00
1TB is about 69,000 times larger than 15MB


This Tandy 5000 offers a blazing 20Mhz processor and 2MB RAM
Today PCs are 3Ghz with 4GB RAM
3Ghz is 150 times faster and 4GB RAM is 2000 times larger than 2MB RAM


Here’s a PC in a breifcase, complete with modem and 5″ monitor.
Today pc’s don’t have to plug the whole phone in, just the phone line and have up 22″+ monitors.


Checkout the joysticks and other options that come with this pc.


Produced in early 80’s, the VIC-20 came with 5KB RAM
Today pc’s come with 4GB RAM
4GB is about 838,000 times larger than 5KB


For only $ 999.00 you can get this pc that offers 384K RAM and 20M Hard Disk Card.
Today pc’s come with 4GB RAM and 500+ GB Drives
4GB is about 10,000 times larger than 384KB RAM and 500 GB drive is about 25000 times larger than 20M


Here’s a basic pc that offered 4K RAM that you had to hook up to a TV.


Another personal pc that offeres 4K RAM for under $ 199.95, but didn’t come with a monitor.

The ZX81 offered 1K RAM but expanded up to 16K RAM and could hook up to any TV.
                                                                           
                                                                                Source: (http://www.informationtechnologyschools.org)

Friday 24 May 2013

ن لیگ کو ہرانے والے ن لیگ میں ہی شامل



پاکستان میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی جانب سے اپنی پسند کی جماعتوں کے تعین کا سلسلہ جاری ہے اور قومی اسمبلی میں پہنچنے والے اٹھائیس آزاد امیدواروں میں سے بارہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ نواز میں شامل ہو چکے ہیں۔
ان آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے کے لیے واضح اکثریت مل گئی ہے اور اب اس کے لیے حکومت سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی متوقع حکمران جماعت مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں میں سے نواز لیگ کے ہی امیدوار کو ہرا کر اسمبلی میں پہنچے ہیں تو کچھ کو تو مسلم لیگ نواز نے ٹکٹ نہیں دے تھے۔
مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور انہوں نے اپنی سابقہ سیاسی وابستگی کو چھوڑتے ہوئے انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ ایسے ارکان میں مسلم لیگ ق کے وہ رہنما بھی شامل ہیں جو گزشتہ وفاقی کابینہ کا حصہ رہے۔
مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں جنوبی پنجاب کے لغاری اور ہراج خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔ سردار اویس احمد خان لغاری ڈیرہ غازی خان سے جبکہ رضا حیات ہراج خانیوال سے اپنی آبائی نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
لغاری اور ہراج خاندان کے علاوہ سابق وزیر مملکت برائے خارجہ خسرو بختیار اور صاحبزادہ نذیر سلطان بھی اب مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے ہیں اسی طرح مسلم لیگ ق کے یونی فیکیشن گروپ کے نجف سیال بھی اب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شمار ہوں گے۔
سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار کے طور پر نئی حکمران جماعت میں شامل ہونا آسان ہوتا ہے اور اس میں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی۔ ان کے بقول آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے تاکہ کل کو نئی حکمران جماعت میں شامل ہوسکیں۔

ترکی: شراب کی فروخت اور تشہیر پر پابندی


ترکی کی پارلیمنٹ نے ملک میں شراب کی فروخت اور تشہیر کرنے پر پابندی کا متنازع قانون منظور کر لیا ہے۔
سیاسی جماعت اے کے پی کا کہنا ہے کہ اس قانون سے ترکی کی عوام اور باالخصوص نوجوانوں کو شراب نوشی سے بچایا جا سکتا ہے۔
حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی ایجنڈا ترکی کی عوام پر تھوپ رہی ہے۔
نئے قانون کے تحت رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک شراب کی فروخت پر پابندی ہو گی اور شراب کی کمپنیوں پر کسی قسم تقریب کو سپانسر کرنے پر پابندی ہو گی۔

’الطاف حسین کی تقاریر بند کی جائیں‘



لاہور ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کے خلاف دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم، وفاقی حکومت، پاکستان میں میڈیا کے نگران ادارے پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے شِق وار جواب طلب کیے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خالد نے یہ حکم ایک وکیل فیاض احمد مہر کی جانب سے اس درخواست پر دیا جس میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی تقاریر کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست میں ایم کیو ایم کے علاوہ وفاقی حکومت، پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار وکیل عمران خان کی پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلا ونگ کے صدر ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ درخواست ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے۔
سماعت کے دوران فیاض احمد مہر نے یہ موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین بیرون ملک سے ایسی تقاریر کر رہے ہیں جو بقول ان کے اشتعال انگیز ہیں۔

Wednesday 22 May 2013

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے.

ایک امریکی کا اردو زبان سے پیار


.ان کا نام ہے John Henson. یہ ایک امریکن ہیں. اور ان کی اردو سے محبّت ان کے انٹرویو سے پتہ لگ جاتی ہے.

Monday 20 May 2013

پاکستانی خاتون دنیا کی بلند ترین چوٹی پر



ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ نے بتایا کہ دنیا کے سب سے اونچے مقام پر پہنچ کر ان کے تاثرات بیان سے باہر ہیں۔
21 سالہ ثمینہ نے اتوار کے روز نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 40 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کی۔
ماونٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے اور یہ 8,848 میٹر بلند ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پاکستان میں ہے جس کی بلندی 8611 میٹر ہے۔
اس کارنامے میں ثمینہ کا ساتھ ان کے بھائی 29 سالہ مرزا علی بیگ نے دیا۔ علی پاکستان کے تیسرے اور کم عمر ترین مرد بن گئے ہیں جنھوں نے ایورسٹ کی چوٹی سر کی ہے۔ دونوں کا تعلق شمالی علاقہ جات کے علاقے وادی ہنزہ کے شمشال گاؤں سے ہے۔
ثمینہ نے ماؤنٹ ایورسٹ کے کیمپ 2 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’پاکستان کا پرچم لے کر ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس وقت جو تاثرات تھے وہ میں بیان نہیں کر سکتی۔‘
ثمینہ نے کہا، ’چوٹی پر پہنچنے کے بعد خوشی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ مجھے بہت زیادہ اچھا لگ رہا تھا۔‘ انھوں نے سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کیا اور اس کے بعد پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ایورسٹ کی چوٹی پر نصب کیا۔

Sunday 19 May 2013

اٹلی: حکومت کے خلاف ایک لاکھ افراد کا احتجاج




اٹلی کے شہر روم میں تاجر تنظیموں کے زیرِ انتظام تقریباً ایک لاکھ سے زائد مظاہرین نے نئے اتحادی حکومت کے پالیسیوں کے خلاف جلوس نکالا۔
سرخ جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین نے ملک کے وزیرِاعظم انریکا لیٹا پر زور دیا کہ وہ کفایت شعاری کے اقدامات کو ترک کرکے روزگار پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ اس جلوس کا احتمام دھات کا کام کرنے والے کارکنوں کی تنظیم ایف آئی او ایم اور سی جی آئی ایل نے کیا تھا۔ ایف آئی او ایم کے رہنما موریزیو لاندینی نے کہا، ’ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ سابق وزرائے اعظم ماریو مونٹی اور سیلیویو برلسکونی کی سیاست کو تبدیل کرے۔اگر وہ تبدیلی نہیں لاتے جس طرح کے عوام نے ووٹوں کے ذریعے کہا ہے تو ہم کہاں جا سکتے ہیں۔‘ 
احتجاج کرنے والے ایک شخص انزو برنارڈس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا، ’ہمیں امید ہے کہ آخرکار اس حکومت کو ہمیں سننا پڑے گا کیونکہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔‘ ادھر عوامی جائزوں کے مطابق نئے حکومت پر عوام کا اعتماد کم ہو رہا ہے۔ اٹلی کو گذشتہ چالیس سال کے بدترین مالی بحران کا سامنا ہے۔ اس کا قومی قرضہ سالانہ معاشی پیداوار کے 127 فیصد ہے جو یورو زون میں یونان کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انتخابات سے پہلے وزیرِاعظم انریکا لیٹا نے روزگار کے مواقع بڑھانے کا عہد کیا تھا لیکن ناقدین ان کے پراپرٹی ٹیکس کے اصلاحات سے ناخوش ہیں۔ ملک میں 25 سال سے کم عمر افراد میں بے روزگاری کی شرح 11.5 سے 38 فیصد کے درمیان ہے۔


پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما فائرنگ سے ہلاک




پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی نائب صدر زہرہ شاہد حسین کی تدفین کردی گئی ہے۔
ان کو ہفتے کی رات فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا تاہم ایم کیو ایم نے یہ الزام رد کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے صوبہ سندھ کے ترجمان دوا خان نے بتایا کہ انہیں پارٹی رہنماؤں سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کو زہرہ شاہد حسین کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
سنیچر کو رات گئے ایک پریس کانفرنس میں ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے عمران خان کے بیان کو سیاسی ناپختگی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا تھا اور زہرہ شاہد کی ہلاکت کے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ واقعے کی تفصیلات آنے سے پہلے الزام تراشی سے اس کی تحقیقات متاثر ہو سکتی ہیں۔انہوں نے اس واقعے کے ساتھ عمران خان کے بیان کی بھی مذمت کی۔ نامہ نگار احمد ولی مجیب کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے ڈیفنس فیز فور سے متصل گیزری اوینیو کے علاقے میں سنیچر کو تقریباً رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔
پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان دوا خان نے بتایا کہ زہرہ شاہد حسین کو ان کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ زہرہ شاہد کی لاش کو پہلے نیشنل میڈیکل سنٹر ڈیفنس لایا گیا اور بعد میں پوسٹ مارٹم کے لیے ان کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق ان کو سر میں گولیاں لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
زہرہ شاہد کی عمر ساٹھ سے اوپر بتائی جاتی ہے اور وہ تحریکِ انصاف کی خواتین ونگ کی مرکزی نائب صدر تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔
کراچی میں پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں زہرہ شاہد کی ہلاکت کی مذمت کی گئی ہے اور حکومت سے اس واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف اس واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔



Saturday 18 May 2013

الیکشن 2013 کے نتائج





سیاسی جماعتیں

قومی اسمبلی

پنجاب اسمبلی

سندھ اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی

بلوچستان اسمبلی

مسلم لیگ ن

124

214

4

12

9

پیپلز پارٹی

31

6

65

2

پاکستان تحریکِ انصاف

27

19

1

35


ایم کیو ایم

18

37

مسلم لیگ ق

2

7


1

5

عوامی نیشنل پارٹی

1

4

1

جمعیت علمائے اسلام

10

13

6

جماعتِ اسلامی

3

1

7

بلوچستان نیشنل پارٹی

1

2

آزاد امیدوار

28

42

5

13

8

دیگر جماعتیں

17

4

10

11

19

کل نشستیں/ نتائج

262/272

293/297

123/130

97/99

50/51



واضح رہے کہ ٹیبل میں دیے گئے تمام نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں۔

Bill Gates again become World's Richest man


Bill Gates again become World's Richest man

قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر چینی باشندہ گرفتار



پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں حکام کے مطابق ایک چینی باشندے کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اس چینی باشندے کا نام لی پنگ بتايا گیا ہے اور وہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک ڈیم تعمیر کرنے والی چینی کنسورشیم میں کام کرتے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں حفاظتی اقدام کے تحت حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ خدشہ تھا کہ مشتعل ہجوم کہیں انھیں ہلاک نہ کر دے۔ کشمیر کے پولیس چیف نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس حکام، سیاست دانوں، مقامی علماء اور صحافیوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پولیس نے ابھی تک اس حوالے سے مقدمہ درج نہیں کیا اور اس کا کہنا ہے کہ وہ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرے گی۔  پاکستان میں کسی غیر ملکی فرد پر قرآن کی بے حرمتی کے الزام کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ 
مظفرآباد شہر میں جہاں یہ مبینہ واقعہ پیش آیا وہاں کے ایک اہل کار نے بتایا کہ یہ الزام لی اور ایک مقامی ڈاکٹر کے درمیان ایک تنازعے سے منسلک ہے۔ مظفرآباد کے انتظامی سربراہ انصر یعقوب کے مطابق گذشتہ ہفتے چینی باشندے لی نے ڈاکٹر ساجد کو مزدوروں کے کوارٹر کے ایک کمرے میں منتقل ہونے کے لیے کہا تھا۔ انصر یعقوب کے مطابق جب ڈاکٹر ساجد نے اس بات سے انکار کیا تو لی نے مقامی افراد کی مدد سے ان کا سامان ان کی عدم موجودگی میں کمرے سے باہر پھنکوا دیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر ساجد نے دوسرے ملازمین کو بتایا کہ ان کے سامان کے ساتھ قرآن مجید اور دوسری مذہبی کتابوں کو بھی ان کے کمرے سے باہر پھنکوایا گیا ہے۔ اس بات کی نہ تو چینی باشندے لی اور نہ ہی ڈاکٹر ساجد سے تصدیق کی جا سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی ملازمین اس بات سے ناراض ہو گئے اور بعد میں آس پاس کے گاؤں کے سینکڑوں افراد ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ ہجوم نے احاطے میں پتھراؤ کیا اور عمارت کے کچھ حصے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

امریکی نژاد پاکستانی بازیاب، 3 اغواکار ہلاک



کراچی میں پولیس نے چودہ مئی کو اغوا کیے جانے والے امریکی نژاد پاکستانی نوجوان امیر حمزہ کو بازیاب کروا لیا ہے۔
اس کارروائی کے دوران تین مبینہ اغوا کار ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے دیر سے بتایا جاتا ہے۔
کراچی پولیس کے انٹی وائلنٹ کرائم سیل نے جمعرات کی شب سی پی ایل سی کی نشاندہی پر ڈیفنس فیز ٹو کے علاقے میں کارروائی کی۔ ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔
امیر حمزہ ایک ماہ قبل اپنے خاندان کے ساتھ کراچی آئے تھے۔ 14 مئی کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بلاول ہاؤس کے قریب ہوٹل پر چائے پینے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ انہیں اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا گیا۔ ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق ملزمان نے نوجوان کی بازیابی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا اور سٹیزن پولیس لیاژان کمیٹی نے موبائل ٹیلیفون سے رابطے پر ان کی جگہ کا سراغ لگایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مغوی کو جس مکان میں رکھا ہوا تھا اس سے ایک خاتون اور دو مردوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق یہ ایک مجرمانہ کارروائی تھی اور اس میں شدت پسندوں کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔  اس کیس میں امریکی سفارتخانے کی بڑی دلچسپی تھی اور وہ مسلسل رابطے میں رہے۔ بازیابی کے بعد امیر حمزہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا گیا تھا اور جب وہ کوئی سوال کرتے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

Friday 17 May 2013

3 لاکھ آبادی، بہت اسلحہ مگر جرائم نہیں


یورپ میں واقع ملک آئس لینڈ میں اسلحہ کی کمی نہیں مگر اس کے باوجود اس ملک میں جرائم کی سطح دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔ ایسا کیوں اور کیسے ہے؟ اس بات کا جائزہ لیا ایک امریکی قانون کے طالب علم اینڈریو کلارک نے۔
آئس لینڈ میں جب کبھی جرائم ہوتے ہیں ان میں آتشیں یا عام اسلحے کا استعمال بہت کم ہوتا ہے اگرچہ اس ملک کے شہریوں کے پاس بہت سی بندوقیں ہیں۔
گن پالیسی ڈاٹ کام جو کہ ایک تنظیم ہے کا اندازہ ہے کہ آئس لینڈ میں نوے ہزار کے قریب بندوقیں ہیں جس کی آبادی تین لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
یہ ملک دنیا میں بندوقوں کی ملکیت کے اعتبار سے پندرہویں درجے پر ہے اگرچہ بندوق کا حصول اس ملک میں کوئی آسان کام نہیں ہے۔ لائسنس حاصل کرنے کے لیے طبی معائنے اور ایک تحریری امتحان سے گزرنا ضروری ہے۔
پولیس بھی غیر مسلح ہوتی ہے اور ایسے پولیس افسران جن کو آتشیں اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت ہوتی ہے وہ ایک خاص فوج کا حصہ ہوتے ہیں جنہیں ’وائی کنگ سکواڈ‘ کہا جاتا ہے اور انہیں شاذ و نادر ہی کارروائی کے لیے بلایا جاتا ہے۔
اس کے مقابلے میں آئس لینڈ میں منشیات بہت ہی کم ہیں۔

سب سے پہلے اور یقیناً سب سے زیادہ اہم طور پر آئس لینڈ میں امیر، متوسط اور غریب طبقے کے درمیان کوئی بھی فرق نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف طبقات میں پایا جانے والا تناؤ تو سرے سے ہے ہی نہیں جو باقی دنیا میں تقریباً ہر ملک میں پایا جاتا ہے۔
آئس لینڈ کی طبقاتی تقسیم کے بارے میں یونیورسٹی آف میزوری کے ایک ماسٹرز کے طالب علم کی تحقیق میں ایک اعشاریہ ایک فیصد افراد نے اپنے آپ کو اعلیٰ یا امیر طبقے کا بتایا جبکہ ایک اعشاریہ پانچ فیصد افراد نے اپنے آپ کو غریب طبقے کا بتایا۔


2009 میں چند ممالک میں کتنے قتل ہوئے؟

  • برازیل - 43909
  • ڈنمارک - 47
  • آئس لینڈ - 1
  • برطانیہ - 724
  • امریکہ - 15,241
(اقوام متحدہ کے قتل پر اعدادوشمار)

لندن پولیس کو الطاف حسین کے خلاف کال کی ریکارڈنگ





الطاف حسین کی دھمکی کے خلاف شکایت درج کروانے کے لیے امریکا سے ایک پاکستانی کی لندن میٹرو پولیس کو کال - لندن پولیس کو پہلے سے اتنی کالز موصول ہو چکی تھیں کہ ان کی نمائندہ نے کالرکے نام لینے سے پہلے ہی پوچھ لیا کہ کیا اپ الطاف حسین کے خلاف شکایت درج کروانی ہے -ایک پاکستانی کی لندن پولیس کو الطاف حسین کے خلاف کال کی ریکارڈنگ

Well Done Pakistani


Jee haan, aik british Citizen k khilaf London Metropoliton Police ko more than 5 Lacs complains receive hui hain, jis ny Police ko tehqiqat start karny py majboor kar dia, ye complain MQM k leader k Pakistan sy Karachi ko separate karny k bad record karwayi gayi hain. Ye complains Na sirf Pakistan say, Bal-k Europe main mojood Pakistani community say and US say record karwayi gayi hain. In complains ko record karwany k liye Pakistani Community ny her means of source ko use kia, or Phone Calls, Emails, Sms say complains record ki gayi hain. Is k elawa Change.org py b different petitions sign karwany ka silsala jari hai, jis main aik petition ko ab tak 50000+ log sign kar chuky hain. 

Badalta hai Aasman Rang kesy kesy!!!! (17-May-13)


Isi PTV main pichly 5 years main PP ki Benazir Bhutto and President of Pakistan Asif Ali Zardari ki pics thi, but ab Govt change hui to PTV ka andaz b change ho gya, or ab wahan py Nawaz Sharif sahib ki pics awezaan ki gayi hain.

Tuesday 14 May 2013

’پہلی ترجیح بھی معیشت، دوسری بھی معیشت، تیسری بھی معیشت‘

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد اکثریت حاصل کرنے والی جماعت مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ 
حکومت بنانے کے بعد ان کی اولین ترجیح ملک کی معیشت کی بحالی پر ہوگی۔



نواز شریف نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنا ہی کر احساسِ محرومی ختم کیا جا سکتا ہے اور جب محرومی کا احساس ختم ہوگا تو شکایتیں کم ہوں گی اور دہشت گردی اور بدعنوانی پر قابو پایا جا سکےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’معیشت ٹھیک کر لیں تو یہ سارے مسائل ٹھیک ہو جائیں گے۔ اکانومی ٹھیک کرتے ہیں تو اس سے پاکستان کے اندر تشدد ختم ہو جائے گا، بدامنی ختم ہو گی، دہشتگردی ختم ہو گی ، بے روزگاری ختم ہو گی ، غربت ختم ہو گی ، جہالت ختم ہو گی تو اور کیا چاہیے اس لیے سب سے زیادہ توجہ معیشت پر ہی ہوگی۔‘
اس سوال پر کہ اکثریت ملنے کے بعد اب ان کی پالیسی کیا ہوگی، نواز شریف نے کہا کہ ’جب انتخابات میں نیت صحیح رکھی ہے تو الیکشن کے بعد نیت خراب کیوں کریں گے۔ میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہم سب کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو ساتھ دعوت دیں گے کہ آؤ اکھٹے چلیں اور اب اکثریت آ گئی ہے، ہم اس وقت بھی یہی کہیں گے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننا یا نہ بننا معنی نہیں رکھتا، اصل معاملہ ہے کہ پاکستان کو آگے چلنا چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جس جماعت کو جس صوبے میں مینڈیٹ ملا ہے اسے وہاں حکومت بنانے کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کا جہاں پر مینڈیٹ ہے اس کا احترام کیا جائےگا۔ جیسے سندھ میں پی پی پی کو مینڈیٹ ملا ہے اور انہیں اپنے مینڈیٹ کے استعمال کا حق ہے۔

News of 14 May 2013.