Friday 24 May 2013

’الطاف حسین کی تقاریر بند کی جائیں‘



لاہور ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کے خلاف دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم، وفاقی حکومت، پاکستان میں میڈیا کے نگران ادارے پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے شِق وار جواب طلب کیے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خالد نے یہ حکم ایک وکیل فیاض احمد مہر کی جانب سے اس درخواست پر دیا جس میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی تقاریر کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست میں ایم کیو ایم کے علاوہ وفاقی حکومت، پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار وکیل عمران خان کی پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلا ونگ کے صدر ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ درخواست ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے۔
سماعت کے دوران فیاض احمد مہر نے یہ موقف اختیار کیا کہ الطاف حسین بیرون ملک سے ایسی تقاریر کر رہے ہیں جو بقول ان کے اشتعال انگیز ہیں۔

No comments:

Post a Comment