لورالائی : 11مئی کو نئے پاکستان کا آغاز ہے ،یہ تبدیلی کا وقت کا ہے ،تبدیلی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ لورالائی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام مسائل سیاسی طور پر حل کریں گے ،پشتونوں پر ہونے والے ظلم کو ختم کردیں گے ،میرا وعدہ ہے کہ حکومت میں آکر بلوچستا ن کے تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاسی فنکاروں،سیاسی مگر مچھوں کا دور ختم ہونے والا ہے ،بچے مادری زبان میں تعلیم حاصل کریں گے ،ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ انتخابات میں ایماندار لوگ سامنے لائیں ،جو لوگ قومیت کے نا م پر سیاست کرتے ہیں وہ کبھی ایماندارنہیں ہو سکتے ،ترقیاتی فنڈز ایم این اے ،ایم پی اے کے پاس نہیں بلکہ عوام کے پاس ہوں گے،لوگوں کو پاکستان کے نظریے پر اکٹھا کرنا ہے سب سے زیادہ زور تعلیم پر دیں گے،ساری قوموں اور قوتوں کو اکٹھا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کو نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے ،ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بناناہے ۔
No comments:
Post a Comment